About the Journal
العلوم مجلہ علوم اسلامی اسلامی علوم کی تمام جہات پر تین زبانوں ؛ عربی, اردو اور انگریزی میں مقالات شائع کرے گا اور بین الاقوامی سطح پر علمی مجلات میں بہتر مقام پیدا کرے گا۔ العلوم مختلف موضوعات پر خصوصی نمبر شائع کرے گا۔ بہت جلد العلوم قومی اور بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہرین فن اور عام قارئین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرے گا۔
العلوم مجلہ علوم اسلامی ایک بین الموضوعاتی مجلہ ہے جس میں اسلامی فکر کے مختلف پہلوؤں پر ماہرین کی جانچ کے عمل سے گزرنے کے بعد تحقیقی مقالات شائع کیے جائیں گے۔ اس کے قارئین میں محققین، زعمائے دین، پالیسی بنانے والے، صحافی، پیشہ ور افراد اور معاشرے کے عام افراد شامل ہوں گے۔ ”العلوم“قانون اور معاشرتی و سماجی علوم میں اسلامی نقطۂ نظر سے طبع زاد تحقیقی کاوشوں کو شائع کرنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم مہیا کرے گا